'
نئی دہلی، ۲۴؍جون: (بی این ایس) انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی کی کراچی میں موت ہو گئی ہے۔ اس کا نام ہمایوں کاسکر تھا اور وہ بھی داؤد کے خاندان کے ساتھ ہی کراچی میں مقیم تھا۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اس کے موت کی تصدیق کر دی
ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہمایوں کاسکر طویل عرصے سے بیمار تھا ۔ وہ ممبئی سے 93 بم دھماکے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ ہمایوں کراچی میں ہی بزنس کیا کرتا تھا اور طویل عرصے سے بیمار چل رہا تھا ۔ آج کراچی میں اس نے دم توڑ دیا جس کے بعد وہیں اس کی تدفین عمل میںآئی۔